: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مصنوعات اسرائیلی علاقوں میں تیار نہیں ہوتیں تو ان پر ’’فلسطین میں تیارکردہ، تحریر ہونا چاہئے ،، ان ہدایات کے بعد اسرائیل نے بطور احتجاج یورپی یونین کے اداروں کے ساتھ رابطے معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوریی کمیشن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ ایسی تمام مصنوعات اگر مقبوضہ علاقوں میں آباد اسرائیلی بستیوں میں بنائی گئی ہیں تو ان اشیاء پر اس علاقے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے لیبل کیا جائے ۔
کمیشن کی
ہدایات کے مطابق وہ اشیا ءجو اسرائیل کی آباد کردہ بستیوں میں تیار نہیں ہوتیں یعنی تو ان پرمغربی کنارے یاغزہ یا پھر ’فلسطین میں تیار کردہ‘ تحریر ہونا چاہئے ۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مقبوضہ علاقے غز ہ کی پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے تمام اداروں سے ہر قسم کے رابطے معطل کردیں، تاہم یورپی یونین میں شامل جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے معمول کے تعلقات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔